بلوچستان (اصل میڈیا ڈیسک) گلگت بلتستان سمیت ملک کے کئی شمالی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں 16 جنوری سے بارش اور برف باری کی پیش گوئی کردی ہے۔
ملک کے بیشتر حصوں میں ٹھنڈ کی شدت برقرار ہے جبکہ مری اور گردونواح میں موسم صاف ہو گیا ہے۔ ایک ہفتے بعد تمام علاقوں میں پانی کی سپلائی بحال کردی گئی ہے۔