گلگت : ڈی ایس پی کے قتل کا جرم ثابت،ملزمان کو پھانسی و عمر قید کی سزا

Gilgit

Gilgit

گلگت (جیوڈیسک) گلگت کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ابراہیم کے قتل کا جرم ثابت ہونیپر دو ملزمان کو پھانسی اور دو کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔انسداد دہشت گردی کورٹ گلگت بلتستان کی عدالت نمبر 1 کے فاضل جج راجہ شہباز نے 4 جنوری 2012 میں رونما ہونے والے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن محمد ابراہیم کے قتل کا فیصلہ سنایا۔

گواہوں اور ثبوتوں کے مطابق ملزمان پر جرم ثابت ہوا ہے۔ اس لئے عدالت نے ملزمان اظہر حسین اور شوکت عرف میجر کو سزائے موت ، دس دس سال قید اور تین تین لاکھ جرمانے کی سزا سنائی جبکہ اس قتل کیس میں نامزد دیگر دو ملزمان ساجد اور وجاہت کو عمر قید کی سزا سنائی۔ڈی ایس پی انوسٹی گیشن محمد ابراہیم کو 4 جنوری 2012 کی رات کو ان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔