گلگت (جیوڈیسک) گلگت میں قراقرم انٹرنیشنل یونی ورسٹی کے معطل کیے گئے 5 طلبہ کی بحالی پر ایک گروپ نے کونو داس میں احتجاج کیا ہے جس کے دوران پولیس کی ہوائی فائرنگ اور شیلنگ سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کونو داس کالونی میں مظاہرین نے ایس ایس پی آفس گلگت کا گھیراو کر لیا اور ایس ایس پی آفس میں توڑ پھوڑ کی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔