گلگت میں شدید طوفان نظام زندگی درہم برہم 1بچہ جاں بحق متعدد افراد زخمی

Storm

Storm

گلگت (جیوڈیسک) گلگت ، شدید طوفانی ہوائیں چلنے کے باعث شہر میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث بجلی کی فراہمی کئی گھنٹوں کیلئے معطل کردی گئی۔

طوفان کے باعث شہر میں لوگ اپنی مارکیٹوںاور دوکانیںبند کرنے پر مجبور ہوگئے اورکئی دوکانوں کے ہورڈنگ بورڈز اڑگئے ۔جبکہ شہر میںیادگار محلے میں طوفان کی وجہ سے دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیاہے ۔جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بھی طوفان کے باعث کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں.