گلگت، سکردو اور نواح میں زلزلے کے جھٹکے, لوگ خوفزدہ

Earthquakes

Earthquakes

گلگت (جیوڈیسک) گلگت، سکردو اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

پاکستان کے علاقوں سکردو، گلگت،استور، دیامر اور گردونواح میں رات گئے، سحری کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی زلزلے کی شدت کی بارے میں پتہ چل سکا۔