اب جو گلگت میں حکومت بنائے گا وہی پاکستان میں حکومت بنائے گا: بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

گلگت (اصل میڈیا ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اب جو گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گا وہی پاکستان میں حکومت بنائے گا۔

گلگت کے علاقے بارگو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گلگت کے عوام کے درمیان کھڑے ہیں، کسی کو ووٹ چوری کی اجازت نہیں دیں گے اور گلگت بلتستان کے عوام کے ووٹوں کا تحفظ کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اب جو گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گا وہی پاکستان میں حکومت بنائے گا۔

گلگت بلتستان الیکشن میں پی ٹی آئی کلین سوئپ کر رہی ہے: ذلفی بخاری
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے بھی گلگت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں پی ٹی آئی زمینی حقائق کے مطابق کلین سوئپ کر رہی ہے، اسی لیے بلاول ابھی سے دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ بلاول نے اپنی ہار تسلیم کرلی ہے۔

ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔