گلگت (جیوڈیسک) کارگاہ نالے میں پانی کے بہاوکے باعث بسین آر سی سی پل میں شگاف پڑ گیا ، گلگت چترال کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ گلگت کارگاہ نالے میں پانی کے شدید بہا کے باعث بسین آر سی سی پل شدید نقصان پہنچنے کے بعد اس کو ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
جس کی وجہ سے گلگت سے چترال کا زمینی راستہ ہرطرح کی ٹریفک کے لئے بند ہوگیا ہے۔ پل کے کسی بھی وقت گرنے کے خدشے کے پیش نظر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے پل کے اطراف روکاوٹیں کھڑی کردی ہیں۔
پانی کے تیز بہا کی وجہ سے بجلی کے پول بھی پانی میں بہہ گئے ہیں۔ پانی جاکیر بسین کی آبادی داخل ہو گیا شہریوں کو سائرن بجاکر خطرے آگاہ کررہیں ہیں اور متاثرہ علاقوں سے عوام کو محطوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔