لاہور (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو زندہ جلانے ملزم انیس کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حواے کر دیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو فیکٹری ایریا کی پولیس نے ملزم انیس کو پیش کر کے بتایا کہ ملزم نے پسند کی شادی کرنے پر اپنی بہن زینت کو زندہ جلایا تھا اور اپنی والدہ کے ساتھ ملزم نے یہ کارروائی کی تھی جس سے زینت ہسپتال میں دم توٖڑ گئی۔
تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے لہٰذا 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔
عدالت نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا اور آئندہ سماعت پر تفتیش کی رپورٹ طلب کر لی۔