ممبئی (جیوڈیسک) سنجو بابا جیل جا کر شاعر بن گئے۔ بالی ووڈ ہیرو نے اپنی اہلیہ کی سالگرہ پر خصوصی طور پر نظم لکھی مانیتا دت کو گلاب کا پھول بھی بھجوایا۔ بیوی اور بچوں سے دور سنجے دت ایک بار پھر جذباتی ہو رہے ہیں۔
بائیس جولائی کو سنجو بابا نے اپنی اہلیہ مانیتا دت کے نام نہ صرف رومانٹک خط بھیجا بلکہ ان کی سالگرہ پر اپنی لکھی ہوئی پیار بھری نظم بھی بھجوائی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ روز قبل سنجے دت کی طبیعت ناساز ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں شہر کے کسی اسپتال بھی لے جایا گیا۔