سنجو باباکی گرفتاری کے چند گھنٹوں بعد ہی ی فلم پولیس گری کا ٹیزر ٹریلر جاری

Mumbai

Mumbai

ممبئی(جیوڈیسک)بالی ووڈ کے سنجو بابا نے ویسے تو پولیس کورٹ میں جاکر گرفتاری پیش کردی ہو لیکن انکے بالی ووڈ کیرئیر پر سوالیہ نشان نہیں اٹھائے جاسکے۔سنجے دت کی گرفتاری کے چند گھنٹوں بعد ہی انکی نئی ایکشن کامیڈی فلم”پولیس گری”کے پروڈیوسرز نے فلم کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا ہے۔

ہدایتکار کے ایس روی کمار کی اس فلم میں سنجے دت آئی پی ایس(پولیس افسر)جلوہ گر ہورہے ہیں جس میں انکے مدِ مقابل پراچی ڈیسائی بحیثیت ہیروئن ،پرکاش راج ولن جبکہ بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان مہمان اداکار کی حیثیت سے جلوہ گر ہورہے ہیں۔

تامل فلم کی ریمیک پولیس گری کو ٹی پی اور راہول اگروال نے پروڈیوس جبکہ فلم کا میوزیک معروف گلوکار و موسیقار ہمیش نے ترتیب دیا ہے۔جیل کی سلاخوں کے پیچھے موجود سنجو بابا کی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپوریہ فلم”پولیس گری”رواں سال5 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہے۔