بدین (عمران عباس ) بدین کے علاقے گولاڑچی سے ایک ماہ قبل اغواہ ہونے والے نوجوان لڑکی کے والدین کا بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، پولیس اپنے پیٹی بھائی کوبچا رہی ہے ، انصاف نا ملا تو خود کو آ گ لگادینگے، والدین کاموقف۔
بدین کے نواحی علاقے گولاڑچی میں مبینا طور پر اسسٹنٹ سب انسپیکٹر کی جانب سے اغواہ کی جانے والی مصباح آرائیں کے والدین نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اے ایس آئی مجید آرائیں نے ایک ماہ قبل گھرمیں زبردستی داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر چھوٹی بیٹی کو یرغمال بناکر بڑی بیٹی مصاح کو اغواہ کرکے اپنے ساتھ لے گیا، جس کے اطلاع ہم نے گولاڑچی تھانہ پر دی، ۔
مگر پولیس نے اب تک ہماری کوئی مدد نہیں کی ، تاہم تمام تر معاملے کی اطلاع ایس ایس پی بدین عبدالقیوم پتافی کو بھی دی گئی جنہوں نے ڈی ایس پی گولاڑچی کو انکوائری کرکے بچی کے اغواہ میں ملوث اے ایس آئی کے خلاف کاروائی کا حکم دیا، جس کو ایک ماہ گذر چکا ہے ، پولیس اپنے پٹے بھائی کو بچانے کی کوشش کررہی ہے اور کاروائی سے گریزاں ہے، لڑکی کے والد منور آرائیں اور لڑکی والدہ نے کہا کہ اگر ہمیں انصاف نا ملا تو ہم پریس کلب کے سامنے خود کو آگ لگادینگے۔