ایک زمانہ تھا جب خط و کتابت ہی ذریعہ ہوتا تھا رابطے برقرار رکھنے کا، آج ٹیکنولوجی کے دور میں یہ رواج ماند پڑ گیا ہے مگر بولی وڈ کے سپر اسٹار سنجو بابا جیل میں ہونے کی وجہ سے آج کل اپنی بیگم سے خوب خط وکتابت کر رہے ہیں۔ جیل میں قید بالی وڈ سپر اسٹار سنجے دت آج کل روز خط لکھ رہے ہیں۔
جیل میں انٹر نیٹ اور موبائل فون جیسی سہولیات سے محروم ہونے کے بعد سنجے نے اپنی شریک حیات مانیاتا دت سے رابطے میں رہنے کے لئے خط کا سہارا لے لیا ہے، سنجے ہر روز مانیاتا کو خط لکھتے ہیں اور مانیاتا بھی ہر خط کا جواب دیتی ہیں مانیاتا گھریلو امور اور بچوں کے علاوہ سنجے دت کو ان کی پروڈکشن کمپنی کے امور سے بھی مسلسل آگاہ رکھتی ہیں۔