ملتان (جیوڈیسک) ملتان کی ڈسٹرکٹ جیل میں قیدی پانی کی ٹینکی پر چڑھ کر نوٹنکی کرنے لگا، غلام محمد نے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین جیل میں قید اس کی گرل فرینڈ سے اس کی ملاقات کرائی جائے، خودکشی کی دھمکی بھی دے دی۔
یہ کسی فلم کی شوٹنگ نہیں ملتان ڈسٹرکٹ جیل ہے جہاں جیل کے ویرو نے پانی کی ٹینکی پر چڑھ کر نوٹنکی شروع کر دی۔ گلے میں چادر اور بھورے رنگ کے کپڑے پہنے ٹینکی پر بیٹھے بلوچستان کے غلام محمد نے اپنی گرل فرینڈ سے ملنے کی خواہش کر دی۔ مجنوں قیدی کا کہنا ہے کہ اس کی ملاقات اس کی بسنتی سے نہ کرائی گئی تو وہ اپنی جان ہی دے دے گا۔