کوالالمپور (جیوڈیسک) ملائشیا میں پولیس نے دو کمسن لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی کے الزام میں 13 افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ان افراد نے شمالی علاقے کیلان ٹاون میں 20 مئی کو دو کمسن لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، لڑکیوں کی عمریں 15 اور 17 سال ہیں۔
پولیس اس جرم میں ملوث ہونے کے شبہ میں مزید دس افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے۔