نیروبی (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ نوجوان لڑکیوں کے سکول جانے ،پسند کی شادی کرنے اور روایتی پابندیوں سے تحفظ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔
کینیا میں دوران زچگی اموات کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دوران زچگی خواتین کی بڑی تعداد موت کا شکار ہو جاتی ہے۔ حفاظتی اقدامات پر عمل کر نے سے دوران زچگی اموات کی شرح کو کم کیا جا سکتا ہے۔