کراچی : معروف علمی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ (گرلز سیکشن) بنات کا تعلیمی سال-16 2015 اختتام پزیرآج ختم بخاری کی تقریب کے ساتھ ہی ہوجائے گا، ختم بخاری کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
ملکی وغیر ملکی قاریات ، عالمات اور جید علماء کرام شرکت کرینگے، اختتامی خطاب رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم کریں گے جبکہ بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس استاذ الحدیث مولانا عزیز الرحمن ہزاروی دینگے۔
اس موقع پر 47سے زائد سند فراغت حاصل کرنے والی فاضل طالبات کی چادر پوشی کی جائے گی اور پورے سال بہتر کاکردگی کی حامل طالبات کو بھی خصوصی انعامات دیئے جائیں گے۔ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری اعلامیے کے مطابق جامعہ بنوریہ عالمیہ مرکز او مختلف شاخوں میں 10000دس ہزارسے زائد طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیں اور ہر سال سینکڑوں طلبہ وطالبات سند فراغت حاصل کرتے ہیں اس سال 400سے زائد طلبہ وطالبات مختلف درجات سے سند فراغت حاصل کرینگے ،) 24اپریل( بروز اتوار کو مرکزی ختم بخاری کی تقریب ہو گی جس میں سند فراغت حاصل کرنے والے300سے زائد طلبہ کی دستار بندی اور سال بھر اچھی کارکردگی کے حامل سینکڑوں طلبہ کو انعامات دیئے جائیں گے۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی جامعہ بنوریہ عالمیہ للبنات(گرلز سیکشن )کی تقریب ختم بخاری آج (بروز اتوار بتاریخ 7اپریل) ہوگی جس میں 90سے زائد طالبات کو انعامات اور 47طالبات کو سند فراغت دی جائے گی ،ختم بخاری کی تقریب صبح 9:00بجے سے شروع ہوگی اور12:00بجے دوپہر رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم خطاب کریں گے ،جبکہ استاذ الحدیث مولانا عزیز الرحمن ہزاروی بخاری شریف کے آخری درس کے ساتھ ہی تقریب اختتام پزیر ہوگی، واضح رہے جامعہ بنوریہ عالمیہ للبنات (گرلز سیکشن )میں 490سے زائد ملکی وغیر ملکی طالبات مختلف درجات میں تعلیم حاصل کررہی ہیں جن میں شعبہ تحفظ القرآن میں 220 ، اولیٰ میں 55 ، ثانیہ میں 43، خامسہ میں 37 تخصص فی الفقہ میں 13اور دورہ حدیث میں 22سے زائد طالبات اور دیگر شعبہ مہد کی طالبات زیر تعلیم ہیں۔