لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے والی ”لڑکی“ کو تین سال قید کی سزا

Punishment

Punishment

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر اندور کی عدالت نے لڑکی کے ساتھ فحش حرکات کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سمرن نامی ایک خاتون کو تین سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے مجرمہ کو سزا سناتے ہوئے کہا کہ جب معاشرے میں ایک خاتون ہی خاتون کے ساتھ فحش حرکت کرے گی تو خواتین کا تحفظ کس طرح ممکن ہوسکے گا؟۔ مجرمہ سمرن کو فروری 2013 میں بھوپال ریلوے سٹیشن پر مشتبہ حالت میں پکڑا گیا تھا۔

اسے وہاں سے اندور کے گرلز سپیشل ریفارمس ہوم بھیج دیا گیا تھا۔ 2014ء میں ایک لڑکی نے ریفارمس ہوم کی ڈائریکٹر سے سمرن کی شکایت کی جس میں بتایا گیا کہ سمرن اس کے ساتھ فحش حرکت کرتی ہے۔ اس کے بعد کئی دوسری بچیوں نے بھی ہمت كرکے اپنی شکایتیں کی تھیں۔