گیرو ڈی اٹلی سائیکلنگ چیمپئنشپ، مارک کوینڈش کا فاتحانہ آغاز

Giro d’Italia

برطانیہ (جیو ڈیسک)برطانیہ کے مارک کوینڈش نے گیرو ڈی اٹلی سائیکلنگ چیمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز کر لیا۔نیپلز:اٹلی کے شہر میں ہونیوالی سائیکل ریس میں دو سو سات رائیڈرز نے شرکت کی۔ پہلے مرحلے میں برطانوی رائیڈر مارک کیونڈش نے شاندار پرفارمنسز دکھائیں ۔

پہلی پوزیشن حاصل کر کے ایونٹ میں کامیاب آغاز کیا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے، اٹھاون منٹ اور اڑتیس سیکنڈز میں طے کیا۔ بارہ سیکنڈز کے فرق سے میزبان ملک کے ایلیوا ویوانی دوسرے اور فرانس کے نیسر تیسرے نمبر پر رہے۔ چیمپئن شپ کا دوسرا مرحلہ سترہ اعشاریہ چار کلومیٹر پر مشتمل ہو گا۔