بالی ووڈ (جیوڈیسک) کی سابق ملکہ حسن دیا مرزا کے گھر بجے گی شہنائی اور بینڈ باجے دیا مرزا اگلے سال پیا گھر سدھاریں گی۔ شوبز ہویا کرکٹ۔ آج کل دونوں میدان کے ستاروں کی شادیوں کی خبریں گرم ہیں۔ جی ہاں وسیم اکرم کی شادی کے بعد اب بالی ووڈ حسینہ دیا مرزا نے بھی شادی کرنے کی بھرلی ہے حامی دیا مرزا کی شادی کے بجیں گے باجے اور دلہنیا پیا گھر سدھاریں گی۔
لیکن اتنی جلدی نہیں بلکہ ایک سال بعد۔ مس ورلڈ سے اداکارہ بننے والی دیا مرزا کو بہت سے لوگوں نے شادی کی آفر کی لیکن یہ حسینہ دل ہاریں بھی تو بزنس پارٹنر ساحل سنگھا کے سامنے ساحل سے افیئرز کی تردید کرنے کے بجائے دیا مرزا نے اقرار کر لیا کہ وہ اور ساحل ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔ اس لئے جلد ہی اس دوستی کو رستے میں بدلنے میں بیچین ہیں۔ دیا مرزا بنیں گی اگلے سال دلہنیا اور ان کے گھر بھی بجیں گے بینڈ باجے۔