گلاسگو: کامن ویلتھ گیمز کی اختتامی تقریب کا آغاز

Ceremony

Ceremony

گلاسگو (جیوڈیسک) گلاسگو میں کامن ویلتھ گیمز کی اختتامی تقریب کا آغاز ہو گیا ہے۔ کامن ویلتھ گیمز میں انگلینڈ 58 گولڈ میڈل سمیت 174 میڈل حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہا، انگلینڈنے 28 سال بعد کامن ویلتھ گیمز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

آسٹریلیا نے 49 گولڈ، 42 سلور اور 46 برانز میڈل حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی، کینیڈا 32 گولڈ، 16 سلور اور 34 برانز میڈل سمیت 82 میڈل حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہا۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان 3 سلور اور ایک برانز میڈل ہی حاصل کر سکا۔ پاکستان 4 میڈل حاصل کرکے 23 ویں نمبر پر رہا۔