ملتان (جیوڈیسک) قندیل بلوچ قتل کیس میں پولیس کو مفتی قوی ، حق نواز اور وسیم کے موبائل فونز کی فرانزک رپورٹ موصول ہو گئی جس میں مقتولہ کا آخری بار مفتی قوی سے 22 جون کو رابطہ ہوا تھا۔
ملتان پولیس کو حاصل فرانزک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ قندیل بلوچ کا مفتی عبدالقوی سے آخری بار رابطہ 22 جون کو ہوا جس میں قندیل بلوچ نے مفتی عبدالقوی کو موبائل فون پر 10 پیغامات بھیجے جن کا انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔
جبکہ رپورٹ کے مطابق مفتی قوی کا قندیل کے کسی رشتےدار سے رابطہ ثابت نہیں ہو سکا ، لیکن فریحہ اور دیگر دوستوں سے قندیل رابطے میں تھی جبکہ مرکزی ملزم وسیم کا 23 جون کو بیرون ملک مقیم اپنے بھائی عارف سے رابطہ ہوا جس نے حق نواز کو فون کر کے قتل میں ساتھ دینے کے لئے اکسایا۔