بھمبر کی خبریں 9/10/2014

Bhimber

Bhimber

عالمی برادری کشمیریوں کو بھی سکاٹ لینڈ کے طرز کا ریفرنڈم کا حق دلانے میں کردار ادا کرے کشمیری

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) عالمی برادری کشمیریوں کو بھی سکاٹ لینڈ کے طرز کا ریفرنڈم کا حق دلانے میں کردار ادا کرے کشمیری بھی اپنے مستقبل کے فیصلے کا حق رکھتے ہیں بندوق کی نوک پر اس حق کو نہیں چھینا جا سکتا ان خیالات کا اظہار کشمیر فریڈم موومنٹ سائوتھ افریقہ کے راہنما مشتاق احمد کاشر نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سکاٹ لینڈ کی عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے اگر ریفرنڈم کا حق دیا جا سکتا ہے تو گذشتہ آدھی صدی سے اپنی آزادی کے بر سر پیکار کشمیری قوم کو بھی جس کا حق اقوام متحدہ کی قراردادوں میں بھارت اور پاکستان نے بھی تسلیم کر رکھا ہے کیوں نہیں دیا جا رہا انہوں نے کہا کہ عالمی قوتوں کے دوہرے معیار کے باعث کشمیری قوم کو ٹکڑوں میں بانڈ دیا گیا ہے ایک طرف بھارت نے غاصبانہ قبضہ کر کے ظلم و ستم ڈھا رکھا ہے جبکہ دوسری طرف نام نہاد تحریک کی ترجمانی کے دعویدار غیر ریاستی اور ریاستی پارٹیاں اپنا ضمیر فروخت کر کے ریاست جموں و کشمیر کی غلام کو مزید طوالت دے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیری اس نا انصافی کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اس موقع پر عالمی برادری کی خاموشی بھی قابل مذمت ہے فریڈم موومنٹ کشمیری قوم میں حق خودارادیت کے ویژن کو جگاتی رہے گی اور کشمیری اپنا پیدائشی حق ضرور لینگے جس کیلئے کشمیریوں کا مطالبہ بھی ہے کہ برطانیہ جو اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا مستقبل ممبر بھی ہے کشمیریوں کو بھی سکاٹ لینڈ طرزپر ان کا حق دلانے کیلئے کردار ادا کرے اور بھارت و پاکستان پر دبائو ڈالے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کے حل کیلئے سکاٹ لینڈ کی طرح کشمیریوں کو بھی رائے شماری کا ھق دیا جائے جو کہ کشمیریوں کا پیدائش حقی ہے اور اس کو بندوق کی نوک پر چھینا نہیں جا سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر میں عید کے چھوتے روز بھی عید جاری رہی ضلعی آفیسران سمیت سرکاری ملازمین عید انجوائے کرتے رہے

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر میں عید کے چھوتے روز بھی عید جاری رہی ضلعی آفیسران سمیت سرکاری ملازمین عید انجوائے کرتے رہے سرکاری دفاتر میں ہو کا عالم آفیسران اور چھوٹے ملازمین کی اکثریت دفاتر سے غیر حاضر سائلین بھی دفتروں کے چکر لگا کر خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے تفصیلات کے مطابق عید الضحیٰ کی تین چھٹیاں ختم ہونے کے بعد گذشتہ روز سرکاری دفاتر کھلے تو بھمبر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر میں ضلعی آفیسران انجوائے کرتے رہے سرکاری دفاتر میں ہو کا عالم تھا سائلین دفتروں کے چکر لگا کر خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور کچھ ملازمین دفتر آئے تو آفیسران کے دفتروں میں نہ ہونے پر وہ بھی حاضری لگا کر گھروں کو واپس چلے گئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چیئرمین اوورسیز کشمیرکمیونٹی یورپ راجہ عمران خالق آف بنڈالہ آج بنڈالہ ہائوس میں وزیر مال چوہدری علی شان سونی
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چیئرمین اوورسیز کشمیرکمیونٹی یورپ راجہ عمران خالق آف بنڈالہ آج بنڈالہ ہائوس میں وزیر مال چوہدری علی شان سونی، وزیر ہائوسنگ و فزیکل پلاننگ چوہدری پرویز اشرف اور ضلعی انتظامیہ کے اعزاز میں عشائیہ دینگے تفصیلات کے مطابق اوورسیز کشمیر کمیونٹی یورپ کے چیئرمین راجہ عمران خالق آف بنڈالہ آج شام کو وزیر مال آزاد حکومت چوہدری علی شان سونی ، وزیر ہائوسنگ و فزیکل پلاننگ چوہدری پرویز اشرف اور ضلعی انتظامیہ کے اعزاز میں بنڈالہ ہائوس نئی آباد مکہال میں عشائیہ دینگے عشائیہ کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا محمد ارشد ، ایس ایس پی چوہدری منیر حسین، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری ولید اشرف سمیت سیاسی سماجی راہنما اور عوام علاقہ شرکت کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے راہنما چوہدری صادق حسین آف چھپراں کراچی
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے راہنما چوہدری صادق حسین آف چھپراں کراچی، لاہور اور میانوالی کے کامیاب جلسوں نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں حکمران جتنا لیٹ مستعفی ہونگے عوام کے اندر ان کے خلاف نفرتیں مزید بڑھتی جائیں گی پاکستان اور آزاد کشمیر کے موجودہ حکمران ڈلیو کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں الیکشن میں لوگوں سے کئے گئے وعدوں میں سے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں ہوا مہنگائی کرپشن ، لا قانونیت ، بے روز گاری ، بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ عام اور غریب آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے لوگوں کے اندر شعور پیدا کر دیا ہے جو اب اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنے لگ گئے ہیں جو بلاشبہ تبدیلی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف موجودہ فرسودہ اور استحصالی نظام کا خاتمہ چاہتی ہے تھانے اور پٹواری کلچر کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں ایسا نظام لانا چاہتے ہیں جس میں امیر غریب سب برابر ہوںسب کو برابر حقوق حاصل ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارت کے جنگی جنون نے پورے جنوبی ایشیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھارت کے جنگی جنون نے پورے جنوبی ایشیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری امن کی کوششون کو سبو تاز کرنے کے مترادف ہے عالمی دنیا بھارتی فائرنگ گولہ باری اور معصوم انسانوں کے قتل عام کو نوٹس لے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون اٹلی بریشیا کے جنرل سیکرٹری چوہدری مقصود اسلم بنڈالوی نے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اندر مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کی بھر پور وکالت کی ہے جس کی وجہ سے بھارت کو دفاعی پوزیشن اختیار کرنا پڑی ہے لائن آف کنٹرول اور سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری پر بلا اشتعال بھارتی گولہ باری اور فائرنگ ان کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے خطے کے اندر قیام امن کی کوششوں کو دھچکا لگا ہے اور اس سے خطے کے اندر جنگ کے بادل منڈلنے لگے ہیں کسی بھی وقت دونوں ممالک میں ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت جنگی جنون کے بجائے قیام امن اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان اقدامات کا مثبت جواب دے تا کہ جنوبی ایشیا کے اندر پائیداد امن قیام ہو سکے انہوں نے کہا کہ جب تک بھارت مسئلہ کشمیر پر سنجیدگی اختیار نہیں کرتا اور کشمیریوں کو انکی مرضی اور منشاء کے مطابق حق خودارایت نہیں دیتا اس وقت تک جنوبی ایشیا کے اندر قیام امن کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔