امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا کا کوئی بھی علاقہ کورونا وائرس سے محفوظ نہیں رہا، اس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ بدستور برقرار ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 79 ہزار تک جا پہنچی ہے تو 23 لاکھ 11 ہزار لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 59 لاکھ 3 ہزار 95 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں تنہائی میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 5 ہزار کی حالت خطرے سے باہر نہیں ہے۔
عام وبا سے متحدہ امریکہ میں اب تک 4 لاکھ 70 ہزار 705 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس کی زد میں آنے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 74 لاکھ 7 ہزار 324 ہے۔ملک میں 22 ہزار 559 کی حالت نازک ہے۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے، جہاں پر موذی مرض سے 1 لاکھ 54 ہزار 956 ہلاکتیں ہو چکی ہیں،وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 8 لاکھ 15 ہزار 222 ہے۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 30 ہزار 127 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 94 لاکھ 49 ہزار 88 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں جانی نقصان اموات 76 ہزار 229 اور متاثرین کی تعداد 39 لاکھ 51 ہزار 233 ہو چکی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 11 ہزار 264 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 39 لاکھ 11 ہزار 573 ہے۔
فرانس میں مجموعی اموات 78 ہزار 603ہیں تو اب تک کورونا کے کل کیسز 32 لاکھ 96 ہزار 747 رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسپین میں کورونا نے اموات 61 ہزار 386 جانی نگلیں ہیں جبکہ اب تک اس کے 29 لاکھ 71 ہزار 914 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 90 ہزار 618 اور کیسز 26 لاکھ 11 ہزار 659 ہو گئے ہیں۔
جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 61 ہزار 661 زندگیاں نگِل چکا ہے، یہاں پر اس کے 22 لاکھ 76 ہزار 371 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔