ابوظبی (جیوڈیسک) متحدہ عرب امارات کے الشیخ زید بک ایوارڈ کی جانب سے سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کو 2014 کی عالمی ثقافتی شخصیت قرار دیدیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای کے صدر مقام ابو ظبی میں عرب امارات کے ولی عہد کے دفتر میں الشیخ زید بک ایوارڈ کے سربراہ ڈاکٹر علی بن تمیم نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران اس بات کا اعلان کیا۔
ڈاکٹر بن تمیم نے کہا کہ ہمارے سامنے بہت سی شخصیات تھیں جنھیں ثقافتی شخصیت قرار دیا جا سکتا تھا مگر شاہ عبداللہ عالمی ثقافتی شعبے میںاپنی خدمات کی وجہ سے ایوارڈ کے مستحق قرار پائے ہیں۔ سعودی فرماںروا شاہ عبداللہ نے مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور مکالمے کا کلچر متعارف کرایا۔