عالمی سرمایہ کاری میں امریکا کا سب سے بڑا حصہ: آئی ایم ایف

 USA

USA

نیویارک (جیوڈیسک) آئی ایم ایف نے عالمی سرمایہ کاری سروے کے ابتدائی نتائج جاری کر دیئے، سب سے بڑا حصہ امریکا کا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق عالمی سرمایہ کاری میں امریکا کا حصہ 78 فیصد ہے جہاں 26 ہزار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے۔

پاکستان میں 2013 تک 17 ارب 72 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ سب سے زیادہ سرمایہ کاری برطانیہ نے کی جس کا حجم ساڑھے 4 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

پاکستان نے بھی دیگر ممالک میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ سب سے زیادہ سرمایہ کاری یو اے ای میں 25 کروڑ 30 لاکھ ڈالر میں کی گئی۔