عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 20ڈالر کے اضافے سے 1864ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 750روپے اور 643روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 111750روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 95808 روپے ہو گئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے بڑھکر 1250روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 42روپے 87پیسے بڑھکر 1071 روپے 67 پیسے ہوگئی۔