عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ریکارڈ کمی کے ساتھ 47.93 ڈالر فی بیرل ہو گئی

Crude Oil

Crude Oil

نیو یارک (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہو گئی ہے۔ نئے نرخ 47.93 ڈالر فی بیرل ہو گئے ہیں۔

یکم مئی 2009 کے بعد یہ خام تیل کی کم ترین قیمت ہے۔ خام تیل کی قیمت میں گزشتہ برس جون سے کمی آ رہی ہے۔ ماہرین نے خام تیل کی قیمت میں مزید کمی کی پیشگوئی کی ہے۔