عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ خام تیل کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ ایشیائی منڈیوں میں آج چوتھے کاروباری دن خام تیل اگست کے سودے بیس سینٹس اضافے کے ساتھ ایک سو پانچ ڈالر بیس سینٹس پر فروخت ہو رہے ہیں۔
جبکہ نارتھ برینٹ خام تیل اگست کے سودے دس سینٹس کے ساتھ ایک سو سات ڈالر دس سینٹس پر فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی سونے کی فی اونس قیمت میں بھی مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ سنگاپور مرکنٹائل ایکس چینج میں سونے کی فی اونس قیمت بیس سینٹس اضافے کے ساتھ تیر ا سو بائیس ڈالر ہوگئی ہے۔