عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 46 ڈالر فی بیرل سے کم

Oil Price

Oil Price

نیو یارک (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروبار کے دوران فی بیرل قیمت چھیالیس ڈالر سے بھی کم ہو گئی۔

منڈی میں کاروبار کے دوران خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں پچہتر سینٹ فی بیرل کی کمی ہوئی جس کے بعد عالمی قیمت پینتالیس ڈالر اڑتالیس سینٹ فی بیرل پر آ گئی۔ جون سے اب تک تیل کی عالمی قیمتوں میں پچپن فیصد سے زائد کمی ہو چکی ہے۔