نیویارک (جیوڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 6سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں گرواٹ جاری ہے اور منگل کو مزید 3 فیصد کمی کے بعد برینٹ خام تیل کی نئی قیمت 45 ڈالر، پچانوے سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے جبکہ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 65 سینٹ کی کمی کے بعد 45 ڈالر،42 سینٹ ہوگئی ہے۔
دوسری جانب صورت حال سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیل کے عالمی تاجروں نے 12 ٹینکرز بک کرالیے ہیں، جن میں 25 کروڑ بیرل خام تیل ذخیرہ رکھنے کی گنجائش ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ مستقبل میں قیمتیں بڑھنے کی صورت میں انہیں اچھا منافع حاصل ہو سکتا ہے۔