عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
Posted on July 12, 2016 By Mohammad Waseem کاروبار
Oil
نیویارک (جیوڈیسک) امریکی بنچ مارک ڈبلیو ٹی آئی کے اگست کے سودے 65 سینٹ کمی سے چوالیس ڈالر چھہتر سینٹ فی بیرل میں ہوئے۔
یورپی منڈی میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت 51 سینٹ کمی سے چھیالیس ڈالر پچیس سینٹ فی بیرل ہو گئی۔
خام تیل کی قیمت میں گزشتہ ہفتے شروع ہونے والا کمی کا رحجان رواں کاروباری ہفتے میں بھی جاری ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی اوور سپلائی اور ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے قیمتیں گر رہی ہیں۔