عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 50 ڈالر فی بیرل سے بھی کم ہو گئی

Oil Prices

Oil Prices

نیو یارک (جیوڈیسک) ٹریڈنگ کے دوران ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے فروری کے سودے 49 اعشاریہ 95 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔ یکم مئی 2009 کے بعد یہ خام تیل کی کم ترین قیمت ہے۔

خام تیل کی قیمت میں گزشتہ برس جون سے کمی آ رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے موجودہ کمی روس اور عراق کی جانب سے کھپت بڑھانے کے اشارے کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے خام تیل کی قیمت میں مزید کمی کی پیشگوئی کی ہے۔