عالمی منڈی میں کمی کے باوجود روئی کی قیمت میں 100 روپے فی من اضافہ

Cotton

Cotton

رحیم یار خان (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں کمی کے رجحان کے باوجود ملک میں روئی کی قیمت میں سو روپے من اضافہ ہو گیا۔

ملک میں روئی کی قیمت پانچ ہزار تین سو روپے من تک پہنچ گئیں، چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق ملک میں معیاری کوالٹی کی روئی کی کم دستیابی کے باعث قیمتیں بڑھیں۔

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ بھی روئی کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنا۔