عالمی مارکیٹ میں مہنگا ہونے کے باوجود پاکستان میں سونا مزید سستا

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونا دو ڈالر مہنگا ہونے کے باوجود پاکستان میں مزید 100 روپے سستا ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 2 ڈالر بڑھ کر 1892 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور87 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 112550 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 96493 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی ہے۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 20 روپے بڑھکر 1220 روپےاور فی دس گرام چاندی کی قیمت 17 روپے 15 پیسے بڑھکر 1045روپے 95 پیسے ہوگئی۔