عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، پاکستان میں مستحکم

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 2 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت 1211 ڈالر ہو گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 50200، دس گرام 43028 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے اضافے سے 720 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔