عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہو گیا

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی قیمت 6 ڈالر اضافے سے 1234 ڈالر اونس ہو گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں 50 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد مقامی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 ہزار روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 720 روپے پر برقرار رہی۔