کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سونے کی قیمت مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 4 ڈالر کے اضافے سے 1866ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100روپے اور 86روپے کی مزید کمی واقع ہوئی۔
جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 111300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 95422روپے ہوگئی۔
بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 6000روپے کم رہی ہے۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1150روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 985روپے 94پیسے پر مستحکم رہی۔