اسلام آباد (جیوڈیسک) عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا چاندی بھی ساڑھے 6 فیصد مہنگی ہو ئی، عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں کمی اور خام تیل کی قیمت میں اضافے کے ساتھ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں فوری اضافہ نہ کیے جانے کے امکان پر سونے کے سودوں میں تیزی دیکھی گئی۔
ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں 37 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3 فیصد مہنگا ہو کر 1314 ڈالر پر پہنچ گیا، دوسری جانب چاندی بھی ساڑھے 6 فیصد اضافے سے 20 ڈالر 94 سینٹس فی اونس پر پہنچ گئی، عالمی مارکیٹ میں تیزی کے بعد مقامی صرافہ بازار میں بھی فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہو کر 49 ہزار 500 روپے کا ہو گیا۔