رحیم یار خان (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں اضافے کے باعث ملک میں روئی کی قیمت میں ڈیڑھ سو روپے من بڑھ گئی۔
پنجاب میں روئی کی قیمت پانچ ہزار ایک سو روپے من ہوگئی ہے جبکہ سندھ میں روئی کے نرخ چار ہزار نو سو پچاس روپے من ہو گئے۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق عالمی منڈی میں اضافے کے رجحان کے باعث ملک میں بھی قیمتیں بڑھیں۔ موافق موسمی حالات کے سبب پنجاب اور سندھ میں کپاس کے زیر کاشت رقبے میں اضافہ ہو گا۔