عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 4 فیصد کمی، 5 سال کی کم ترین سطح پر

Oil

Oil

نیویارک (جیوڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں پانچ سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت مزید چار فی صد گر گئی۔ امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے جنوری کے سودے 2 ڈالر 79 سینٹ کی کمی سے 63 عشاریہ پانچ ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے جنوری کے سودے 2 ڈالر 88 سینٹ کمی سے 66 عشاری 19 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔ اوپیک کی جانب سے تیل کی سپلائی برقرار رکھنے اور عالمی معیشوں میں سست روی تیل کی قیتموں میں گراوٹ کی بڑی وجوہات ہیں۔