عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت مزید کم ہوکر 60 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا امکان

Oil Prices

Oil Prices

لندن (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں می کمی کا رجحان جاری ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اوپیک نے تیل کی پیداوار میں کمی نہ کی توتیل کی قیمت 60 ڈٓالر فی بیرل تک گر جائے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی خرید وفروخت کی بڑی برطانوی کمپنی کی قیمتوں میں جون سے لے کر اب تک 34 فی صد کمی آئی ہے جو گزشتہ 4 سال کی کم ترین سطح 76.76 ڈالر تک پہنچ گئی اور اگراوپیک نے اپنے ویانا میں ہونے والے اجلاس میں اس میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کی کمی کا اعلان نہ کیا تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آجائے گی۔

کچھ سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ تیل کی پیداوار میں 5 لاکھ بیرل یومیہ کمی سے مارکیٹ پر زیادہ فرق نہیں پڑے گا تاہم اوپیک کو چاہئے کہ کم از کم 10 لاکھ بیرل یومیہ تک کی کمی کا اعلان کرے۔

واضح رہے تیل کی قیمتوں میں موسم سرما کے آغاز سے جو کمی آنا شروع ہوئی ہے وہ اب بھی جاری ہے۔