عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 50 روپے اور 43 روپے کا اضافہ ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالرکے اضافے سے 1470 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 50 روپے اور 43 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 85 ہزار 100 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ 72 ہزار 960 روپے ہوگئی، اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1000 پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 857 روپے 34 پیسے پر ہی برقرار ہے۔