عالمی منڈی میں پاکستانی یورو بانڈ کی کارکردگی بہتر

 Pakistani Euro Bond

Pakistani Euro Bond

کراچی (جیوڈیسک) رواں مالی سال کے دوران پاکستان کے یورو بانڈ کی قیمت میں تین ڈالر چالیس سینٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد یورو بانڈ کی قیمت ننانوے ڈالر بیالیس سینٹ ہو گئی۔

بانڈ کی شرح منافع میں بھی ایک اعشاریہ تین، نو فیصد کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد یورو بانڈ کی شرح منافع سات اعشاریہ چار فیصد ہو گئی۔

بیرونی سرمایہ کاروں کی نظر میں پاکستان کی اقتصادی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے۔