لاہور (جیوڈیسک) عالمی مارکیٹ میں پیٹرول پاکستان کے پانی سے بھی سستا ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول پاکستان میں پینے والے پانی کی بوتل سے بھی سستا ہو گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 39 روپے ہے جبکہ پاکستان میں فی لیٹر پانی کی قیمت 50 روپے ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے۔
دوسری طرف پاکستان میں بھی اوگرا کی طرف سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ورکنگ پیپر تیار کر لیا گیا۔ ورکنگ پیپر کے مطابق یکم فروری سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پٹرولیم مصنوعات پندرہ روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔