عالمی منڈی میں اتنی تیزی نہیں آئی جتنی قیمت بڑھانے کی سمری اوگرا نے وزارت خزانہ کو بھجوا دی تھی۔ ظفر اقبال

Petrol

Petrol

فیصل آباد : انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے چیئرمین چوہدری ظفر اقبال سندھو’ صدر پرویز اقبال کموکا’ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض ودیگر عہدیداران طارق محمود قادری’ رانا خالد محمود’ مرزا دائود ابراہیم’ رانا عبدالحمید’ شیخ زاہد’ میاں عابد’ چوہدری عبدالحمید’ شکیل عابد بھٹی اور عرفان منج نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے کو زمینی حقائق کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں اتنی تیزی نہیں آئی جتنی قیمت بڑھانے کی سمری اوگرا نے وزارت خزانہ کو بھجوا دی تھی۔

ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے سے تیل کی پیداوار میں اضافہ ہواجس کے بعد عالمی منڈی میں آنیوالے تیل کی مقدار تقریباً دو گنا ہوئی ہے ایسے میں قیمتیں بڑھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ لہذا وزیراعظم نے اوگرا کی سمری مسترد کر کے قابل تحسین قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں مین فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی ایک عارضی خوشخبری ہوتی ہے۔

اگر حکومت زیادہ نہیں ایک دو روپے مستقل قیمت فی یونٹ کم کر دے تو عوام کو زبردست ریلیف ملے گا اور فی بل کم ازکم 5سے 7روپے کمی ہونے سے گھریلو اخراجات کنٹرول ملنے میں مدد ملے گی جس سے آسودگی آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیگر معاملات کی طرح حکومت روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں ہونیوالے خوفناک اضافے کی جانب بھی توجہ دے تاکہ لوگوں کی مشکلات میں کمی آ سکے۔