عالمی مارکیٹ میں مستحکم اور پاکستان میں سونا پھر مہنگا ہو گیا

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی مارکیٹ سونے کی فی اونس قیمت 1511 ڈالر پر مستحکم جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 250 روپے اور 214 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1511 ڈالر پر مستحکم رہی جب کہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 250 روپے اور 214 روپے کا اضافہ ہوا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 87 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 75 ہزار360 روپے ہوگئی، اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1070 روپےاور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے917 روپے35 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔