کراچی (جیوڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں رواں ماہ اب تک 11 فیصد کمی ہوچکی ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے باعث پٹرول کی قیمت میں کمی کے اثرات ماند پڑسکتے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں رواں ماہ خام تیل کی قیمت ساڑے 11 فیصد کمی کے بعد 81 ڈالرفی بیرل تک گر گئی جو جون 2012 سے اب تک کی کم ترین سطح ہے۔ لندن برینٹ کے سودے بھی رواں ماہ 8 فیصد کمی کے ساتھ 56 ڈالر فی بیرل پر آگئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق چین اوریورپ کی جانب سے طلب میں کمی اور رسد میں اضافہ کا باعث ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی قیمتوں میں کمی پر پاکستانی عوام کو آئندہ ماہ 3 سے 5 روپے فی لیٹر تک ریلیف مل سکتا تھا تاہم روپے کی قدر میں گزشتہ ہفتے ڈیڑھ روپے کمی کے باعث ریلیف 3 روپے گھٹ کرڈیڑھ روپے تک محدود ہونے کا امکان ہے۔