عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو اٹالین اوپن میں شکست

Italy

Italy

اٹلی(جیوڈیسک)عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو اٹالین اوپن میں اپ سیٹ شکست ہو گئی۔اٹلی میں کھیلے جا رہے ٹینس ایونٹ میں حیران کن مقابلہ ہوا۔ ٹاپ سیڈ جوکووچ کا عالمی نمبر سے چھ کے میچ کو یکطرفہ خیال کیا جا رہا تھا لیکن نتیجہ اس کے برعکس نکلا۔

عالمی نمبر ایک جوکووچ کو پہلے سیٹ میں ایسی شکست ہوئی کہ پھر وہ کم بیک نہ کر سکے۔ دوسرا اور تیسرا سیٹ بھی ہار کر اپنا سفر کوارٹر فائنل تک ہی محدود کر بیٹھے۔

میچ کا اسکور چھ دو، سات پانچ اور چھ چار رہا۔ ادھر بیماری کا شکار روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا اٹالین اوپن میں عدم شرکت پر اظہار افسوس کر دیا۔