عالمی انجمن خدام الدین کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس آج جامع مسجد قادریہ راشدیہ بھوربن مری میں ہوگا

Lahore

Lahore

لاہور: عالمی انجمن خدام الدین کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس آج 20 جولائی بروز بدھ کو جامع مسجد قادریہ راشدیہ بھوربن مری میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت عالمی انجمن خدام الدین کے مرکزی امیر مولانا محمد اجمل قادری کریں گے۔شوریٰ کے اجلاس میں دینی مدارس کے حوالے سے حکومتی پالیسی،ملک کی سیاسی صورتحال،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بربریت اور ترکی میں ناکام فوجی بغاوت ایشوزسمیت دیگر تنظیمی مسائل زیر بحث آئیں گے۔

اجلاس میں مولانا عطاء الرحمن درخواستی،مولانا احمد علی ثانی،مولانا عبدالرشید انصاری،مولانا زاہد الراشدی،قاری عتیق الرحمن،مولانا حامد الحق، مولانا اطہر محمود سومرو ،سید یوسف شاہ سمیت دیگر شرکت کریں گے۔