عالمی تنظیم اہلسنت، انجمن فدایان ختم نبوت، جمعیت علماء پاکستان، مرکزی جماعت اہلسنت، ادارہ صراط مستقیم، سنی تحریک اور دیگر سنی تنظیمات کا اجلاس

گجرات (علامہ قیصر شہزاد قادری) عالمی تنظیم اہلسنت، انجمن فدایان ختم نبوت، جمعیت علماء پاکستان، مرکزی جماعت اہلسنت، ادارہ صراط مستقیم، سنی تحریک اور دیگر سنی تنظیمات کا اجلاس زیر صدارت شیخ الحدیث علامہ حافظ خادم حسین رضوی جامع مسجد رحمة للعالمین ملتان روڈ لاہور منعقد ہو، جس میں سینکڑوں سنی علماء ومشائخ اور ہزاروں کا کارکنوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں گستاخانہ خاکوں کی ایک بار پھر اشاعت کی شدید مذمت کی گئی اور سخت غم وغصہ کا اظہار کیا گیا جبکہ آپریشن ضرب عضب کی حمایت اور ملک بھرمیں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر ”ناموس رسالت ایکشن کمیٹی” کے چیئرمین حضرت پیر محمد افضل قادری نے اعلان کیا کہ تمام سنی تنظیمات 23 جنوری جمعة المبارک کو گستاخانہ خاکوں کے خلاف ملک بھر میںیوم احتجاج منائیں گے

شہر شہر زبر دست احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گستاخانہ خاکوں کی مذمت اور غازیان اسلام کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مؤرخہ 27 جنوری بروز منگل 1بجے دن دربار داتا گنج بخش رحمة اللہ علیہ سے پنجاب اسمبلی تک ”ناموس رسالت مارچ” کیا جائے گا۔ اجلاس میں مساجد، نظام تبلیغ اور تحقیق پر مبنی دینی لٹریچر کے خلاف غیر منصفانہ کریک ڈائون کی شدید مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ ایکشن پلان کو دہشت گردی تک محدود رکھا جائے اور فوجی آپریشن کو نقصان پہنچانے اور دہشت گردوں کو فائدہ پہنچانے کی پالیسی کی اصلاح کی جائے۔

News

News

News

News